ابنا: ماہرین کی کونسل نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ظالم حکمرانوں کے خلاف چلائی جانے والی عوامی تحریکوں کی حمایت کۓ جانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں خاص طور پر بحرین کے عوام کے قتل عام کی مذمت کی گئي ہے۔ اس بیان میں پرامن طریقے سے اپنے مطالبات کرنے والے بحرین کے عوام کے قتل عام کے مقصد سے اس ملک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجی مداخلت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں عوامی احتجاجات کا دائرہ پھیلنے کے بعد بحرینی حکومت کی دعوت پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجیں مظاہرین کو کچلنے کے مقصد سے اس ملک میں داخل ہوئیں اور ان کو امریکہ اور خطے کے بعض ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
6 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 235413
اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان نے خطے کی انقلابی تحریکوں کے کچلے جانے پر عالمی اداروں کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔ اور عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام کی روک تھام کرے۔